انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کے طریقے: بلاگ کے ذریعے سے پیسہ کمانا

انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کے مواقع بے شمار ہیں اور یہ بات صرف کہنے کی حد تک نہیں ہے۔ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں نے صرف بلاگنگ کے ذریعے سے لاکھوں ڈالرز کما کر یہ ثابت کردیا ہے کہ انٹرنیٹ پر زرایع آمدنی کے وسیع امکانات ہیں جو ہم عام طور پر نظر انداز کردیتے ہیں۔
آج کا ہمارا موضوع بلاگنگ کے گرد گھومتا ہے، کہ کس طرح آپ اپنی پسند کے موضوعات ڈھونڈ کر خود ہی ایک پبلشنگ کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

مفت بلاگ سروس پر اپنا اکاؤنٹ بنایئے
بلاگ اسپاٹ ایک بہترین بلاگنگ پلیٹ فارم ہے جو آپ کو بغیر کسی انوسٹمنٹ کے ایک اچھا آئن لائن بزنس شروع کرنے میں
مدد دے سکتا ہے۔
www.blogspot.com
آپ اس بلاگ پلیٹ فارم پر جاکر اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ  کے اپنے جی میل اکاؤونٹ کے ذریعے سے ہی آپ کو مفت بلاگ بن جائے گا۔ اس بلاگ پر جائے اور سائن اپ کیجئے۔ آپ سے بلاگ اسپاٹ آپکے بلاگ کے حوالے سے مختلف بنیادی انفارمیشن لے گا، جیسے کہ آپ کے بلاگ کا نام وغیرہ ۔

اپنی پسند کا موضوع منتخب کریں
آپ کو جس بھی موضوع پر لکھنے میں آسانی ہو، آپ اس پر لکھنا شروع کردیجئے۔ سیاست، کھیل، معیشت، مذہب (اسلام)، روحانیت، کوئی خاص ہنر یا شعبہ جس پر آپ کے پاس لکھنے کے لئے انفارمیشن موجود ہو، آپ آسانی سے لکھنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی موضوع نہیں بھی ہے تو بھی کوئی مسلہ نہیں کیونکہ آپ کسی بھی پہلے سے موجود ویب سائیٹ یا بلاگ کو دیکھ کر اس کے موضوع پر لکھنا شروع کرسکتے ہیں۔ شروع میں آپ کو دوسری ویب سائیٹس اور بلاگ کو دیکھ کر مدد مل سکتی ہے کہ کیسے اور کس طرح سے مختلف موضوعات پر لکھنا شروع کیا جائے۔ جیسے ہی آپ کی لکھنے کی صلاحیت بہتر ہونا شروع ہوگی آپ کو مزید موضوعات کے آئیڈیاز ملنا شروع ہوجائیں گے۔
کم از کم چھ مہینے تک پوسٹس  لکھیں
گوگل ایڈسنس کے لئے   اپنے بلاگ کو  تصدیق کروانے کے آپ کو کم از کم چھ مہینوں تک پوسٹس  کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ روزانہ کی بنیاد پر دو پوسٹ لکھیں اور اس سلسلے کو پورے چھ مہینے تک جاری رکھیں۔ ساتویں مہینے آپ گوگل ایڈسنس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
گوگل ایڈز کے لئے کیسے اپلائی کیا جائے؟
آپ کے بلاگ کے اندر ہی گوگل نے ایڈسنس کا آپشن رکھا ہے۔ چونکہ بلاگ اسپاٹ خود گوگل کی ہی پراڈکٹ ہے تو آپ کو ایڈسنس کے لئے اپلائی کرنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے ۔